راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)کسان کنونشن کے کوآرڈینیٹرکرنل (ر)ہاشم ڈوگرنے کہا کہ ملک بھر میں کسانوں کو کھاد کی قلت کا سامنا ہے کھاد کی قلت پر قابو پانے کیلئے حکومت جلد اقدامات کریگی ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ اووربلنگ کے بھی مسائل ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کی گئی ہے، بجلی کی کمپنیاں کسانوں پر مقدمات درج کروا رہی ہیں،اس وقت ملک میں کھاد پوری ہے لیکن بلیک مارکیٹنگ کی جارہی ہے، کھاد جائز ریٹ پر دی جائے، اس پر سبسڈی کی ضرورت نہیں، پانی، بیج اور ریسرچ کے بھی مسائل ہیں،انہوں نے کہاکہ ملک کی تاریخ میں پہلے دفعہ کسانوں کے مسائل پر چیف آف آرمی سٹاف نے بات کی ہے ہمیں لگتا ہے پہلی دفعہ کسانوں کے مسائل کو ایڈریس کیا گیا ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کسان اتحاد کے دیگر راہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر کسان اتحاد کے چیئرمین چوہدری خالد بانٹھ نے کہا کہ گزشتہ روز آرمی چیف نے کسانوں کے مسائل سنے وزیر اعظم اور آرمی چیف نے کسانوں کو بھجوائے گئے بجلی کے بلوں میں اوور بلنگ کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئےکسانوں کے ذمہ واجبات کو قسطوں میں ادائیگی کرنے کابھی کہا ، انہوں نے کہا کسانوں کو فصل کی مناسب قیمت دینے کا لائحہ عمل بنائیں گے ، کسان اتحاد کے کوآرڈینیٹر عمیر مسعود نے کہا کہ یوریا کھاد اور بجلی کے بلوں پر پہلی دفعہ کسانوں کے مسائل سنے گئے، بھل صفائی کے نام پر پیسے کھائے گئے۔
اسلام آباداسلام آ باد ایکسپریس وے پر فیض آ باد فلائی اوور سے کورال چوک انٹر چینج تک نیا بلیو ایریا ڈویلپ...
کراچیفلائٹ ٹریکنگ گڑبڑ، سیالکوٹ کی پروازوں کی جموں کشمیر لینڈنگ ظاہر۔ جی پی ایس سگنلز میں غیرمعمولی مداخلت...
کراچی صدرٹرمپ نے یورپی ممالک کو 100فیصد درآمدی ٹیرف کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ محصولات فوری نافذ ہوں گے اور...
اسلام آباد این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے پہاڑی اوربالائی علاقوں میں گلیشئیر پگھلنے اور...
اسلام آبادپنجاب میں اٹھارہ سال سے کم عمر افراد کی شادی کو جرم قرار دیناو وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج کر دیا...
کوئٹہ نوشکی کے علاقے میں قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے 6گاڑیوں کر نذر آتش کر دیا اور فرار ہوگئے۔
کراچی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدرٹرمپ آئندہ سال کے آغاز میں بھارت کا دورہ کر سکتے ہیں،...
کراچی تین چوتھائی اسرائیلیوں کو 7 اکتوبر جیسے ایک اور حملے کا خوف کھانے لگا۔ 66فیصد کا 7 اکتوبر سیکورٹی ناکامی...