متحدہ عرب امارات اور افغانستان کے درمیان ٹی 20آ ج کھیلا جائے گا

31 دسمبر ، 2023

شارجہ (اے پی پی) متحدہ عرب امارات اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ آ ج شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔ افغانستان کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں افغان ٹیم نے یو اے ای کے خلاف 72 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ۔