میلبرن ٹیسٹ، دونوں اننگز میں ایک ہی انداز میں آئوٹ، بابر کی تکنیک پر سوال

31 دسمبر ، 2023

اسلام آباد(آئی این پی)آسٹریلیا کے خلاف میلبرن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ایک ہی انداز میں آئوٹ ہونے پر پاکستانی بیٹر بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک پر سوالات اٹھ گئے،بابر اعظم میلبرن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ایک ہی انداز میں بولڈ ہوئے۔ پہلی اننگز میں پیٹ کمنز اور دوسری اننگز میں جو ش ہیزل ووڈ نے بابرکے بیٹ اور پیڈ کے درمیان بننے والے گیپ کا فائدہ اٹھایا اور شاندار بولڈ کیا،بابر نے پہلی اننگز میں ایک اور دوسری اننگز میں 41رنز بنائے،ایک ہی طرح آئوٹ ہونے پر بابر کی بیٹنگ تکنیک پر سوالات اٹھ گئے ہیں اور انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے،بابر اعظم ماضی میں بھی اسی انداز میں بولڈ ہوتے رہے ہیں ،وہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے تھے۔