پشاور(جنگ نیوز) ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈاتھارٹی شفیع اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر حلال فوڈ اتھارٹی ٹیم کوہاٹ کے محمد وقاص فردوس اور وحید داوڑنے لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ کو ہاٹ کے مختلف بازاروں میں جدید موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کی مدد سے دودھ کی چیکنگ کی۔ایک دودھ فروش کوکم فیٹ کی وجہ سے جرمانہ کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ٹیم کوہاٹ نے کرک اور ہنگو کی ضلعی ٹیموں کے ساتھ مل کر دودھ کے نمونے لئے جن کے ٹیسٹ کرنے کے بعد مناسب ضروری کاروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ کاروائیاں پورے خیبر پختونخوا کے عوام کو صاف اور ملاوٹ سے پاک دودھ فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایک مربوط مہم کے ذریعے کی جارہی ہیں۔
اسلام آبادچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان ٹریول مارٹ 2026 کے سلسلے میں منعقدہ نیشنل ٹورازم...
اسلام آباد راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوااور کشمیر میں اکثر مقامات جبکہ جیکب آباد میں چند...
اسلام آبادفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سینٹرل سٹینڈنگ کمیٹی برائے امپورٹ اینڈ...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ وہ اس وقت تک چین سے نہیں...
کراچی تجزیہ کاروں بینظیر شاہ، فخر درانی، ارشاد بھٹی اور مظہر عباس نے کہا ہے کہ یہ جنگ اگر مزید بڑھتی ہے تو...
اسلام آباد شمالی وزیرستان میں دراندازی کرنے والے 8 ہلاک خوارج میں 2 کی شناخت ہو گئی ، دونوں افغان شہری...
لاڑکانہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف کیلئے حکومت بے نظیر انکم...
کراچی پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی جانب سے میڈیا سیل بلاول ہائوس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم...