پشاور ( آن لائن ) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئر مین سکندر حیات خان شیر پائونے کہا ہے کہ تعلیم،صحت،امن اور صوبہ کے وسائل اور حقوق کا حصول قومی وطن پارٹی کا نصب العین ہے اور ان مقاصد کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملکانوکلے تحصیل تنگی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرعلاقہ کے سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیات فیاض خان،آغاز خان،قدیر خان،نسیم خان،محمد عارف،عباد اللہ،صفی اللہ،عزیر خان،ظہیر اللہ،محمود شاہ اور اعجاز خان نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی قائدین پر اعتماد کا اظہار کیا۔سکندر شیرپائو نے پارٹی میں شمولیت اختیارکرنے والے سیاسی و سماجی کارکنوں کو خوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ یہاں کے عوام کی خوشحالی،بہبود اور تعمیر و ترقی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی دور کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی نے ہر موقع پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کو مقدم رکھتے ہوئے ان کی بہبود کیلئے کردار ادا کیا ہے۔
کراچی ہوم اینڈ اوے سیریز میں قومی کر کٹرز کو30لاکھ روپے سے زائد جرمانےکا سامنا کرنا پڑا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ...
کراچی قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں ہفتے کو پشاور ریجن نے صاحب زادہ فرحان کی جارحانہ ناقابلشکست سنچری کی مدد سے...
اسلام آباد پاکستان نے ڈیوس کپ جونیئرز 2025 جیت لیا – پاکستان نے فائنل میں انڈونیشیا کو 2-1 سے شکست دے کر ٹائٹل...
کراچی ٹورین اٹلی میں کھیلے جانے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں ہفتے کوکراس کنٹری اسکئنگ کی مردوں کی...
کراچی پی ایس ایل ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان بھر کے 11شہروں کا سفر کرے گی۔پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے 18مئی...
اسلام آباد پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے حکومت کی جانب سے فاٹا...
کراچیپاکستانی اسپنر ابرار احمد سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں توقعات کے مطابق بولنگ نہ کرسکے لیکن آئی سی سی...
کراچیپاکستان میں سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں 219رنز بنانے اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر سلمان علی آغا کو ٹورنامنٹ...