اسلام آباد (این این آئی)کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے 2023 کی تینوں فارمیٹس کی بہترین ٹیموں کا اعلان کر دیا جس کے مطابق ٹیسٹ اور ون ڈے کی ٹیم آف دا ایئر میں کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں، صرف شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دا ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو ٹیسٹ ٹیم آف دا ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، 2023کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ، کین ولیمسن،جو روٹ، ہیری بروک، ٹام بلنڈل، رویندر جڈیجا، روی چندرن آشوین، مچل اسٹاک اور اسٹوارٹ براڈ بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہیں۔2023کی ون ڈے ٹیم میں 6 بھارتی کرکٹر شامل ہیں، بھارت کے روہت شرما کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، کرک انفو ون ڈے ٹیم میں شبھ من گل، ویرات کوہلی، ٹریوس ہیڈ، ڈیرل مچل، ہینرک کلاسن، مارکو جینسن، محمد شامی، ایڈم زیمپا، بمرا اور کلدیپ یادو بھی ون ڈے ٹیم میں شامل ہیں۔فاف ڈو پلیسی کرک انفو کی 2023کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ یشوی جیسوال، شبھ من گل، گلین میکسویل، سوریا کمار یادو، ہینرک کلاسن، سکندر رضا، شاہین آفریدی، ڈینئل سیمز، راشد خان اور نیتھن ایلسن ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ ہیں۔
کراچیپی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے...
کراچیپاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزادکا کہنا ہے کہ اگر لٹن داس کاریویولے لیا جاتاتو وہ نصف سنچری کرکے...
کراچیسلہٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ہفتے کے روز اپنےپہلے ہی اوور میں انجری کے بعد بولر حسن...
کراچی ریس کورس میں اتوار کے لئے دو ریسوں کا ہینڈی کیپ دیا گیا ،پہلی دوڑ شام پانچ بجے شروع ہوگی، دونوں ریسوں کے...
کراچی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کھیلوں کے انتظامی امور کو آسان بنانے، کھلاڑیوں و اسپورٹس فیڈریشنز کی سہولت...
کراچیلاہور میں این سی اے وائٹ بال کیمپ میں 28 کھلاڑیوں نے ہفتے کووائٹ بال اور این سی اے کوچز کی نگرانی میں...
کراچیانٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گورننس سے متعلق سنگین خدشات کے باعث کرکٹ کینیڈا کی فنڈنگ چھ ماہ کے لیے معطل کر...
کراچیفاطمہ ثناء آئرلینڈ تین ملکی سیریز اورانگلینڈ میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان...