اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر ‘ٹی وی رپورٹ)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی اے او) کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن 19 سال بعد عہدے سے مستعفی ہوگئے۔لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرا ن کے نام ایک خط میں لکھا کہ وہ یکم جنوری 2024 کو بطور صدر پی او اے مستعفی ہورہے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ یہ فیصلہ آسان نہ تھا لیکن خرابی صحت کی وجہ سے وہ ایک اہم تنظیم کی سربراہی کی ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتے۔عارف حسن ان دنوں امریکا میں مقیم ہیں جہاں جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر انہوں نے اپنے استعفے کی تصدیق کی جبکہ سیکرٹری پی او اے خالد محمود نے بھی عارف حسن کے استعفے کی تصدیق کی ہے۔عارف حسن کو 2002 میں ساؤتھ ایشین گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان اسپورٹس میں متحرک رہے، 2004 میں وہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے پہلی بار صدر بنے اور پھر مسلسل چار مرتبہ اس عہدے پر منتخب ہوئے۔انہیں پی او اے کی صدارت میں اکرم ساہی کی جانب سے مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا جبکہ ماضی میں حکومت پاکستان اور اسپورٹس بورڈ سے بھی ان کے تنازعات رہے۔ایک موقع پر پاکستان میں متوازی پی او اے بھی بن گئی تاہم آئی او سی نے عارف حسن کی حمایت کی اور معطلی کی دھمکی کے بعد حکومت پاکستان عارف حسن کو پی او اے کا سربراہ تسلیم کرنے کو تیار ہوگئی اور آئی او سی کو تحریری طور پر لکھ کر دیا کہ وہ پی او اے کی خود مختاری میں مداخلت نہیں کرے گی۔عارف حسن کو پاکستان اسپورٹس کی تنزلی اور اولمپکس میں میڈلز کے قحط پر بھی تنقید کا سامنا رہا، حال ہی میں سینیئر سیاستدان احسن قبال نے ان پر تنقید کے نشتر برسائے تھے تاہم پی او اے اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کا ہمیشہ یہی مؤقف رہا کہ پی او اے ایک نمائندہ رابطہ تنظیم ہے جبکہ اسپورٹس کی فنڈنگ، کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور دیگر تمام سہولیات کی ذمہ داری پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ذمہ داری ہے لہٰذا اسپورٹس کی تنزلی پر پی ایس بی سے سوال کیا جائے۔عارف حسن کے استعفی کے بعد پی او اے کی ایگزیکٹو کمیٹی عارضی طور پر اگلے انتخابات تک قائم مقام صدر کا فیصلہ کرے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایشین گیمز میں بری کارکردگی پر پاکستان اولمپکس میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔
اسلام آباد آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ، سیکرٹری و...
اسلام آباد تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روزپانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں...
کراچیسابق فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانوی پاسپورٹ ملنے کی امید ہے کیونکہ ان کی اہلیہ برطانیہ کی شہری ہیں اور...
کراچیسابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم ہارنے کے لیے نہیں کھیلتی جب بھی کھلاڑیوں پر تنقید کریں...
کراچیلاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کو اسپانسرز نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے ۔پی ایس...
کراچیآئی سی سی چیمپنز ٹرافی فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان مچل اسینٹنر نے کہا ہے کہ دبئی کی سلو پچ پر...
کراچی16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹر گیمز رنگا رنگ اور دلکش تقریب میں ہفتے سے ٹورین اٹلی میں شروع ہوگئے جس میں...
کراچیوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں اور صحت مندانہ...