راجہ پرویز اشرف نے ان ڈور سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا

31 دسمبر ، 2023

گوجرخان(نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم اور موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پہلے ہمارا کنسیپٹ یہ تھا کہ کھیلوں کے لیے ایک بہت بڑا میدان چاہیے، بہت بڑا سٹیڈیم چاہیے،ایکڑوں محیط بہت بڑی جگہ ہدرکار ہوتی تھی،مگر اب دنیا میں ٹیکنالوجیز نے سب کچھ بدل کے رکھ دیا ہے،دنیا نے بڑی ترقی کر لی،جسکا ثبوت صج کا یہ کرکٹ کا میدان ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرخان کے ایک پلازہ میں ہفتہ کی شب سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،جس میں ان ڈور کرکٹ کے اسیڈیم میں افتتاحی نمائشی میچ بھی کھیلا گیا،پروگرام آرگنائزر چوہدری خرم جاوید،چوہدری ہارون کے علاوہ ملک قاسم ربانی، ملک طیب اور چوہدری عمر نے بھی خطاب کیا، راجہ پرویز نے کہا کہ ہم انے والی نسلوں کے لیے ایک ایک نظام وضع کر کے جائیں جس پر چل کر وہ مزید ترقیاں سمیٹ سکیں، ہمارے نوجوانوں کی صحت اچھی ہونی چاہیے ان میں اعلی تعلیم ہونی چاہیے ان کے پاس ٹیکنالوجی ہونی چاہیے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ کھیل کے میدان ،خواہ وہ ان ڈور ہوں یا آوٹ ڈور ،وہ آباد ہونے چاہیں تا کہ ہسپتال ویران ہوں،ہم نے نوجوانوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے لیے گوجرخان میں پنجاب یونیورسٹی کا پوٹھوہار کیمپس بنایا۔