دورہ نیوزی لینڈ کیلئے کیمپ‘ تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی

31 دسمبر ، 2023

اسلام آباد ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے لگائے گئے کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا ،چھ روزہ کیمپ کے دوسرے روز، تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی۔ کیمپ کے پہلے روز اعظم خان، حسیب اللہ خان، عمیر بن یوسف، عارف یعقوب، محمد عامر خان اور محمد عمران کیمپ میں شریک نہیں تھے۔کھلاڑی کوچز کی نگرانی میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دو گھنٹے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دوسرے روز بھی کیمپ میں کھلاڑیوں کا ٹریننگ سیشن دیکھا ۔