کراچی (این این آئی)سوئنگ کے سلطان اور کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے کے بجائے آسٹریلین ٹیم کو ترجیح دیں گے۔ایک انٹرویومیں ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ پاکستان کی بجائے آسٹریلیا کی کوچنگ کرنے کو ترجیح دیں گے۔انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی کوچنگ فیملی کی وجہ سے نہیں بلکہ کم پریشر کی وجہ سے کریں گے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں اچھے طریقے سے نبھا سکیں۔انڈین پریمئم لیگ (آئی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ انہوں نے دونوں لیگز کے لیے کام کیا ہے، دونوں لیگز کا ایک دوسرے سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ آئی پی ایل بہت بڑی لیگ ہے اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ پی ایس ایل بھی پاکستان میں بہت بڑی لیگ ہے
اسلام آباد آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ، سیکرٹری و...
اسلام آباد تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں گزشتہ روزپانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں...
کراچیسابق فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانوی پاسپورٹ ملنے کی امید ہے کیونکہ ان کی اہلیہ برطانیہ کی شہری ہیں اور...
کراچیسابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم ہارنے کے لیے نہیں کھیلتی جب بھی کھلاڑیوں پر تنقید کریں...
کراچیلاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کو اسپانسرز نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے ۔پی ایس...
کراچیآئی سی سی چیمپنز ٹرافی فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کے کپتان مچل اسینٹنر نے کہا ہے کہ دبئی کی سلو پچ پر...
کراچی16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹر گیمز رنگا رنگ اور دلکش تقریب میں ہفتے سے ٹورین اٹلی میں شروع ہوگئے جس میں...
کراچیوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں اور صحت مندانہ...