قائداعظم چیس چمپئن شپ2023 کا آغاز ، ملک بھر سے 235کھلاڑیوں کی شرکت

31 دسمبر ، 2023

لاہور ( این این آئی)پنجاب چیس ایسوسی ایشن اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام قائداعظم چیس چمپئن شپ2023 کا آغاز ہفتہ کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوا۔ملک بھر سے 235کھلاڑی چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔انہوں نے مختلف صوبوں سے آئے کھلاڑیوں ریحان ناصر، عبیدہ منظور اور محمود لودھی کے ساتھ چیس کھیل کر انکی حوصلہ افزائی کی اورنامور کھلاڑیوں تنویر گیلانی اورزوہیب گیلانی کے مابین بلٹ گیم میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ پنجاب حکومت چیس سمیت تمام کھیلوں کے فروغ کیلئے مکمل سپورٹ فراہم کریگی۔