سابق بھارتی کپتان دھونی پاکستانی کھانوں کے مداح نکلے ، ویڈیو وائرل

31 دسمبر ، 2023

ممبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی پاکستانی کھانوں کے مداح نکلے ، ویڈیو وائرل ہوگئی ۔پاکستانی کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے دھونی کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ پاکستان کے کھانوں کا ذکر کر رہے ہیں۔ویڈیو میں سابق بھارتی کپتان ایک نامعلوم فین سے گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کھانا کھانے کیلئے ایک بار پاکستان ضرور جائیں، وہاں بہترین کھانا ہے۔