سید پور روڈ انتخابات‘ حاجی غلام اصغر عباسی ٹیم بھاری اکثریت سے کامیاب

31 دسمبر ، 2023

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)انجمن تاجران پنڈورہ سید پور روڈ کے انتخابات میں حاجی غلام اصغر عباسی اور ان کی پوری ٹیم کو انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر شرجیل میر صدر مرکزی تنظیم تاجران پنجاب وصدر مرکزی انجمن و انجمن شہریان راولپنڈی رجسٹرڈ نے دل کی اتھا گھرایوں سے مبارک باد پیش کی ۔ شرجیل میر نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میںک ہاہے کہ حاجی غلام اصغر عباسی اور ان کی پوری ٹیم نے جس انداز میں نہ صرف تاجروں بلکہ پنڈورہ کے مکینوں کی بے لوث خدمات کی یہ اسی کا صلہ ہے اور منہ بولتا ثبوت ہے۔ شرجیل میر نے کہاہے کہ حاجی غلام اصغر عباسی ،راجہ اسحاق عباسی ، راجہ گلشن اور ان کی ٹیم کے دیگر ساتھیوں نے الیکشن میں شب و روز کی محنت خلوص ومحبت سے کام کیا قابل تحسین ہے اور ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک آئندہ بھی اسی جذبہ سے کام کرنے اور بے لوث خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ۔