کلر سیداں:چوآ خالصہ میں نماز استسقائ ادا کی گئی

31 دسمبر ، 2023

کلر سیداں (نمائندہ جنگ) کلر سیداں کے نواحی قصبے چوآ خالصہ میں نماز استسقاء ادا کی گئی اور گریہ زاری کیساتھ اللہ تعالی سے باران رحمت کی دعائیں کی گئیں۔نماز استسقاء میں مرکزی سیرت کمیٹی کے ارکان،سیاسی سماجی شخصیات سمیت محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تانیہ صفدر اور اسٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔نماز کے بعد امام نے خطبے میں کہا کہ ہمیں اپنے گناہوں سے معافی مانگنی چاہئے۔آزمائش اللہ کا نظام ہے سب مل کر اپنے اپنے گناہوں سے توبہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ بارش میں تاخیر گناہوں سے ہوتی ہے،اللہ تعالی سے تعلق میں کمی اور انقطاع بھی اس کا اہم سبب ہے۔