کارٹیلز کے خاتمے کیلئے مسابقتی کمیشن کی تحقیقات ضروری ہیں‘ ندیم گجر

31 دسمبر ، 2023

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے سابق صدر چوہدری ندیم گجر نے کہا ہے کہ کارٹیلز کے خاتمے کیلئے مسابقتی کمیشن کی تحقیقات ضروری ہیں، آئے روز کنسٹرکشن سے متعلقہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا اثر تعمیراتی سیکٹر پر بھی پڑ رہا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر خزانہ تعمیراتی میٹریل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیں اور انہیں کنٹرول کیا جائے.انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیمنٹ اور سٹیل کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہےسیمنٹ سرئیے اور دیگر تعمیراتی سامان کی بڑھتی ہوئی قیمت سے تعمیراتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں جبکہ منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے جس کا نوٹس لیا جا نا بہت ضروری ہےاس سلسلہ میں محاصل میں بھی کمی اور مسابقتی کمیشن کی تحقیقات ضروری ہیں تاکہ کارٹیلز کا خاتمہ کیا جا سکے.