زراعت پاکستان کی معیشت میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے، سید شاہد افتخار

31 دسمبر ، 2023

کلر سیداں (نمائندہ جنگ)ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری نے کہا ہے کہ زراعت پاکستان کی معیشت میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔کسانوں کے مسائل حل کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے جس میں ہم قطعی طور پر غافل نہیں،ملکی غذائی تحفظ اور معاشی استحکام شعبہ زراعت کی ترقی سے وابستہ ہے اور ملک میں مجموعی اقتصادی و معاشی ترقی کا انحصار اس شعبہ کی کارکردگی میں پنہاں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں میں دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کلر سیداں تانیہ صفدر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ڈائریکٹر زراعت نے مزید کہا کہ پاکستان میں دیہی علاقوں میں خواتین فصلوں کی دیکھ بھال سے لے کر مویشیوں کے انتظام تک زراعت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔اس شعبے میں ان کا تعاون ان کے خاندانوں کی روزی روٹی اور ملک کی زرعی پیداوار دونوں کیلئے اہم ہے۔