بچھڑوں کو باقاعدگی سے ویکسینیشن کرائی جائے،تحقیق

31 دسمبر ، 2023

اسلام آباد(جنگ نیوز)نجی یونیورسٹی کے طلباء احسن علی اور آمنہ کی تحقیق کے مطابق مویشیوں میں چوڑے مار بیماریایک بیکٹیریل بیماری ہے ۔بیکٹیریا یا کلسٹریلم شاوونی کی وجہ سے بنیادی طور پر چھوٹے بچھڑوں کو متاثر کرتی ہے جو خون کے ذریعے جگر اور پتے تک پھیلتی ہے جس سے جانور میں پٹھوں میں کچھائو،لنگڑا پن،تیز بخار اور گردن پر سوجن جیسی علامت پیدا ہوتی ہے اور بالاخر 24 یا 28 گھنٹوں میں اس کی موت ہو جاتی ہے تحقیق میں کہا گیا ہے اس مہلک بیماری سے بچانے کیلئے بچھڑوں کو باقاعدگی سے ویکسینیشن کرائی جائے۔کھانے پینے اور پانی دینے کے پیالوں کی باقاعدگی سے صفائی اور لاش کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ بیماری جنوری سے اپریل تک ہوتی ہے جس کی وجہ سے صحت مند جانوروں میں اچانک موت واقع ہوتی ہے ۔کسانوں کو اس بیماری سے بچنے کیلئے مندر ذیل سفارشات کیلئے عمل کیا جائے۔