ایبٹ آباد اور ہری پور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

31 دسمبر ، 2023

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ آباد پولیس کا ضلع ہریپور پولیس کے ہمراہ تھانہ پی او ایف اور تھانہ سرائے صالح کی بائونڈری پر مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں غیر انونی اسلحہ برآمدکرلیا ، مقدمات درج ، سرچ آپریشن میں ضلع ایبٹ آباد اور ہریپور پولیس کے ایلیٹ کمانڈوز ، خواتین پولیس کے دستوں ، بی ڈی سکواڈ ، کینائن یونٹ سمیت دونوں ڈسٹرکٹس پولیس کی کثیر تعداد میں نفری نے شرکت کی ، اس موقع پر مختلف گھروں کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ جس میں 07 پستول ، 01 سیون ایم ایم گن ، 01 ایٹ ایم ایم گن ، 02 رائفلیں بارہ بور اور بھاری مقدار میں کارتوس مختلف بور کی برآمدکئے گئے۔