پبی ، ٹریفک حادثات میں 5 افراد زخمی

31 دسمبر ، 2023

پبی (نما ئندہ جنگ) چار مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہو گئے وتڑوں اسٹاپ نوشہرہ کے مقام پر موٹرسائیکل کا بریک فیل ہونے کے باعث فخر الدین عمر 24 سال زخمی ہوابدرشی پاٹک کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں حبیب عمر 32 سال اور آصف عمر 38 سال سا کنان نوشہرہ کینٹ زخمی ہوگئے ۔رشکئی بائی پاس کے مقام پر حادثے میں شمس عمر 26سال ساکن ڈاگ بیسود زخمی ہواحادثہ موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم کی وجہ سے پیش آیا۔