کراچی ( محمد منصف ) سندھ ہائی کورٹ نے ایم بی اے کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس اکبر زیدی کی مدت ملازمت میں توسیع مسترد کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔ سنگل بینچ کے سربراہ جسٹس محمود اے خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان ، وزیر اعلیٰ سندھ ، آئی بی اے کراچی اور ڈاکٹر ایس اکبر زیدی سمیت ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔ قبل ازیں درخواست گزار سید ندیم حسین نے موقف اختیار کیا کہ ایم بی اے کراچی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ایس اکبر زیدی کو 4 سال کے لیئے 20 جنوری 2020 میں تعینات کیا تھا جو کہ 12 جنوری کو مدت مکمل ہو رہی ہے، سیکریٹری بورڈ اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو سمری ارسال کی جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر ایس اکبر زیدی کی مدت مکمل ہونے جارہی ہے لہذا ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے یا پھر نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لیئے عمل شروع کیا جائے جس کے بعد 13 نومبر 2023کو ڈاکٹر ایس اکبر زیدی کی ملازمت میں مزید 4سال کے لیئے الیکشن کمیشن کی منظوری سے مشروط توسیع کر دی۔
کراچی ’آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا ‘ کی مثال پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیخا اینڈریو...
بیجنگ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر برابری ٹیکس عائد کرنے کے منصوبے نے وسیع تشویش...
اسلام آباد پاکستان نے لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری فوج کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجہ میں...
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں العلا کانفرنس فار...
ٹیکساس امریکی کانگریس میں ایک نیا بِل پیش کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ان وفاقی ججز کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا...
واشنگٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون خاص اور ہائی ٹیک ارب پتی ایلون مسک نے کہا ہے کہ چیٹ باٹ گروک ۔3 کا آغاز...
اسلام آباد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تحت رواں مالی سال کے دوران 111ڈیم منصوبے تعمیر کئے جا رہے ہیں ، ان...
کراچی امریکہ، ملائشیا، مورطانیہ سمیت 9 ملکوں سے ایک دن میں مزید 47 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں...