اسلام آباد( نامہ نگار)پبلک اکاونٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ وفاقی وزیر زرتاج گل اور مشیر ملک امین اسلم کے درمیان چپقلش کیوجہ سے اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس کوپ26 میں مطلوبہ مقاصدحاصل نہ کئے جاسکے ، زرتاج گل کانفرنس چھوڑ کر واپس آگئیں جس کیوجہ سے قومی خزانےکو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، ماحولیاتی کانفرنس میں مطلوبہ مقاصدحاصل نہ کئے جاسکے ، زرتاج گل کانفرنس چھوڑ کر واپس آگئیںکمیٹی نے قومی خزانے کو پہنچنے والے کروڑوں روپے کے نقصانات کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی،پی اےسی نے تحقیقات کاحکم دیدیا، چیئرمین کا دورہ کے آڈٹ کا حکم ،کمیٹی کا ای سی سی کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار بھی کیا،ارکان نے کہا کہ اس فورم پر بعض لوگوں کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے،ریاض فتیانہ نے بتایاکہ گلاسکومیں منعقدہ کانفرنس میں افسران کی نااہلی کے باعث پاکستان کی نمائندگی غیرمعیاری تھی، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے آڈٹ اعتراضات اور گرانٹس کا جائزہ لیا گیا، اے جی پی آر حکام نے وزارت کو ترقیاتی اخراجات کیلئے دی گئی گرانٹ میں سے 123 ملین کی رقم لیپس ہونے کے معاملہ پر بریفنگ دی، کمیٹی نے جون میں پیسے ریلیز ہونے پر تشویش کا اظہار کیا،چیئرمین نے کہا فنانس ڈویژن کو بلائیں، جو پیسے جون میں ریلیز کئے جاتے ہیں انکا تو کوئی فائدہ نہیں ، مارچ اپریل کے بعد فنڈز ریلیز ہونے ہی نہیں چاہیئں، یہ پیسے لیپس ہی ہونے ہے، ریاض فتیانہ نے کہا کہ سپلیمنٹری گرانٹ 31 دسمبر سے پہلے ریلیز نہیں ہو سکتی انہوں نے گلاسگو میں اقوام متحدہ کی ماحولیات پر کانفرنس کوپ26 میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے وفد کی کارکردگی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیر اور مشیر کی آپس کی لڑائی چل رہی تھی،میرے ہوتے ہوئے دو وفد ملاقات کیلئے آئے ، کسی نے ریسیو ہی نہیں کیا ، پاکستانی کمیونٹی کو انہوں نے لفٹ نہیں کرائی ، ایک ڈائریکٹر صاحب ریٹائر ہونے کے بعد دس سال سے ایکسٹینشن پر بیٹھے ہیں اور سوائے مشیر کے وہ کسی سے ملتے ہی نہیں، 8افراد کا وفد تھا سارے فارغ بیٹھے تھے کوئی سرگرمی نہیں تھی سارا پیسہ ضائع ہو گیا اسکی بھی انکوائری ہونی چاہئے ،چیئرمین نے کہا وزارت موسمیاتی تبدیلی کے نااہل افسران کے باعث قومی خزانے کوکروڑوں روپے کانقصان ہوا، معاملے کی تحقیقات کرکے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے،نور عالم خان نے کہا کہ اس پر ایکشن تو لینا چاہئے ، چیئرمین نے آڈٹ حکام کو دورہ کے آڈٹ کا حکم دیدیا، آڈٹ حکام نے بنی گالا میں زو کم بوناٹیکل گارڈن کی بانڈری وال کی تعمیر کیلئے خلاف ضابطہ کنسلٹنٹ ہائیر کرنے کے معاملے پر بریفنگ دی ،چیئرمین نے کہا اسکی انکوائری کریں اور ایک مہینے میں ذمہ داروں کا تعین کریں، آڈٹ حکام نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے خلاف ضابطہ سٹیشنری کی خریداری کے معاملے پر بریفنگ دی، کمیٹی نے سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی کو ذمہ داروں کیخلاف محکمانہ کارروائی اور متعلقہ کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت کی، کمیٹی میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک پر غیر قانونی قبضے کا معاملہ بھی زیرغور آیا کمیٹی نے معاملے پر آئندہ سی ڈی اے کو طلب کرلیا، چیئرمین نے بتایا چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ دسمبر کو میٹنگ رکھ دیں میں میسر ہوں جس پر کمیٹی نے 7دسمبر کو نیب کے حوالے سے میٹنگ رکھنے کا فیصلہ کر لیا،کمیٹی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس فورم پر بعض لوگوں کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے، سب سے زیادہ کرپٹ پریکٹس ای سی سی میں ہوتی ہے، حکومت ای سی سی کو نیب کے قانون سے نکال رہی ہے۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے روایتی سرنجز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈریپ نے پابندی کیلئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی سینیئر جج جسٹس مسرت ہلالی سات اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ جسٹس مسرت...
اسلام آباد آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی...
اسلام آباد 10 کروڑ روپے سے زائد بینک لین دین کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار ۔بینک اکاؤنٹس کے...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کا مرکزی اجلاس آج منعقد ہو گا،...