لاہور(آصف محمود سے) ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی سہیل اشرف نے بتایا ہے کہ آئندہ فرد برائے ریکارڈ، فرد برائے بیع اور انتقال کی رجسٹریشن کو پنجاب کے کسی بھی پی ایل آر اے سنٹر پر درج کرایا جاسکے گا اور پنجاب کے کسی شہر میں بھی رہائش پذیر شہری دوسرے شہر یا گائوں میں واقع اپنی زمین یا جائیداد کا فرد برائے ریکارڈ اور فرد برائے بیع حاصل کرسکے گا۔ ابتدائی طور پر یہ سروس ان لوگوں کے لئے ہوگی جن کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سسٹم میں درج ہوچکے ہیں۔ کمپیوٹرائزڈ گرداوری میں کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سسٹم میں درج کئے جارہے ہیں۔اس مقصد کیلئے پی ایل آر اے کے سافٹ وئیر میں ضروری اپ ڈیٹس کر دی گئی ہیں۔توقع ہے کہ دسمبرکے آخری ہفتے میں ان خدمات کا آغاز کر دیا جائے گا۔ سہیل اشرف نے کہا اب تک لوگوں کو متعلقہ تحصیل کے پی ایل آر اے سنٹر جانا پڑتا ہے۔ اس نظام میں مہینوں تاخیر اور مشکلات کے باعث یہ کرپشن کا سبب بن رہا ہے۔ اب متعلقہ سنٹرز کی اجارہ داری توڑ کر تمام ریکارڈ سنٹرلائز کیا جارہا ہے ۔نئے نظام میں دیہی مرکز مال کو پی ایل آر اے کے ساتھ لنک کر دیا گیا ہے جس سے اب تمام مطلوبہ ریکارڈ مہینوں کی بجائے صرف 3دن کے اندر تصدیق ہوکر پی ایل آر اے کو موصول ہوجائیگا جو سسٹم میں اپڈیٹ کردیا جائے گا جس کے بعد سائلین کو اس کی فوری فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ پی ایل آر اے کی جانب سے تمام سروس سنٹرز پر آفیشلز اور درجہ چہارم کے ملازمین کا یونیفارم پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے روایتی سرنجز پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ڈریپ نے پابندی کیلئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ کی سینیئر جج جسٹس مسرت ہلالی سات اگست کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گی۔ جسٹس مسرت...
اسلام آباد آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے وفاقی حکومت کی کفایت شعاری پالیسی...
اسلام آباد 10 کروڑ روپے سے زائد بینک لین دین کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار ۔بینک اکاؤنٹس کے...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
اسلام آبادنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کا مرکزی اجلاس آج منعقد ہو گا،...