اسلام آباد ( وقائع نگار )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں سیکرٹری جنرل آف ڈیفنس اینڈ نیشنل آرمامنٹ ڈائریکٹر اٹلی لیفٹیننٹ جنرل لوسیانو پورٹولانو نے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی حالیہ پیشرفت سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص تربیت اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں فوجی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،آرمی چیف نےاس موقع پر کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں اٹلی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسانی ہمدردی کی تباہی کو روکنے کیلئے افغانستان کو انسانی امداد پہنچانے کیلئے فوری طور پر ادارہ جاتی طریقہ کار وضع کرنے کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا، انہوں نے زور دیکر کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے،مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا، انہوں نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کیلئے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو بھی سراہا۔
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےاخراجات کو قابو میں رکھنے کیلئے رواں مالی سال 2026۔27 میں کفایت شعاری کےاقدامات جاری...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
ٹورنٹو، کینیڈا، کراچی فیران ٹوریز کے شاندار گول کی بدولت اسپین دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو 1-0 شکست دیکر فیفا...