کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پٹرولیم ڈیلرز زیادہ منافع چاہتے ہیں جس سے لوگوں پر اضافی بوجھ بڑھے گا، حکومت نے پٹرول ڈیلرز کیلئے جائز منافع کی سمری ای سی سی کو تجویز کردی ہے، مریم نواز کس حیثیت سے وزیراعظم ہاؤس کا میڈیا سیل چلارہی تھیں، ہمارے دور میں میڈیا کو اشتہارات دینے کا شفاف طریقہ کار ہے، ہر چینل کو اس کی ریٹنگ کے مطابق اشتہارات دیئے جارہے ہیں۔ وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری اور ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی بھی شریک تھے۔طارق فضل چوہدری نے کہا میں وزیراعظم ہاؤس کے میڈیا سیل کا حصہ تھاجو پارٹی بیانیہ کو ڈیل کرتا تھا، مریم نواز اس میڈیا سیل کو ہیڈ کرتی تھیں لیکن وہ ہماری پارٹی کا میڈیا سیل تھا، ن لیگ میڈیا کو اشتہارات کے ذریعہ کنٹرول کرتی تھی تو گھنٹوں دھرنے کی کوریج کیسے کی جاتی تھی۔ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی نے کہا کہ مریم نواز آڈیو میں جن اشتہارات کی بات کررہی ہیں میری معلومات کے مطابق اس کا تعلق حکومتی اشہارات سے ہے، بدقسمتی سے ہر حکومت ریٹنگ اور سرکولیشن کے بجائے اپنی مرضی سے اشتہار دیتی ہے، مریم نواز کے موقف میں تضاد ہے، مریم نواز حکومتی عہدہ نہ رکھنے کے باوجود حکومت کے لوگوں کو ہدایات دیتی تھیں، عمران خان نے اپوزیشن میں وزیراعظم نواز شریف سے ملنے والے 18 صحافیوں پر پیسے لینے کا الزام لگایا تھا، عمران خان حکومت میں ہیں اس کی تحقیقات کروائیں ورنہ معافی مانگیں۔ فرخ حبیب نے کہا پٹرولیم ڈیلرز زیادہ منافع چاہتے ہیں جس سے لوگوں پر اضافی بوجھ بڑھے گا،مریم نواز کس حیثیت سے بڑے میڈیا گروپس کے اشتہارات بند کرنے کا حکم جاری کررہی تھیں، مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ مریم نواز کی آڈیو 2010ء کی ہوسکتی ہے،ہماری حکومت میں 15 / 85 کا فارمولا ہے، ایڈورٹائزنگ ایجنسیاں پہلے پیسے دبالیتی تھیں اب چینلز براہ راست چیک وصول کرتے ہیں۔ طارق فضل چوہدری نے کہا پی ٹی آئی حکومت میں میڈیا کو بڑا نقصا ن ہوا، میڈیا کے کیمرہ مین اور صحافی خودکشیوں پر مجبور ہیں، ن لیگ اگر میڈیا کو اشتہارات کے ذریعہ کنٹرول کرتی تھی تو دھرنے میں عمران خان کی واک بھی چار چار گھنٹے کیسے دکھائی جاتی تھی، دھرنے میں خالی کرسیاں ہوتی تھیں کوئی چینل وہ نہیں دکھاتا تھا۔
کراچی محسن نقوی کی کش پٹیل سے ملاقات، ایف بی آئی ڈائرکٹر نے پاکستان کے تعاون کو سراہا، ایف بی آئی...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...
کراچی برطانوی اخبار کے مطابق دبئی کا آبنائے ہرمز سے بچنے کے لیے نئی بندرگاہ بنانے کا بڑا فیصلہ،نئی بندرگاہ...
کراچی فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ترکیہ میں شاندار استقبال، تقریب کا انعقاد، ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
کراچیدنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے...