اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ایک بڑی پیش رفت کے تحت پاکستان اور روس اہم شعبوںمیں اقتصادی تعاون کے نئے دور میں داخل ہورہے ہیں ان شعبوں میں آئی ٹی، زراعت، توانائی، پٹرولیم، ریلوے، آبی وسائل اور تجارت وغیرہ شامل ہیں۔ باخبر سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں آج جمعہ کو روس میں اہم معاہدے ہونے جارہے ہیں۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان نئی علاقائی اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت ہورہا ہے۔ توقع ہے کہ پاکستان اور روس دونوں ممالک کے درمیان براستہ دبئی براہ راست پروازوں کی اجازت دے دیں گے۔ اس سلسلے میں روسی وفاقی ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی اور پاکستان شہری ہوا بازی اتھارٹی کے حکام میں گفت و شنید کا آغاز ہوچکا ہے۔ ریلوے انجن تیار کرنے کے شعبے میں بھی روس نے پاکستان سے تعاون میں دلچسپی کااظہار کیا ہے۔ تین روزہ مذاکرات میں باہمی تجارت بڑھانے کی راہیں بھی تلاش کی گئیں۔ دو طرفہ تجارتی حجم میں 45.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب اس وقت بات چیت کے لئے روس میں موجود ہیں۔ روسی میڈیا بھی انٹر گورنمنٹ کمیشن کے تحت جاری مذاکرات کو بڑی اہمیت دے رہا ہے۔ تین ارب ڈالرز کی گیس پائپ لائن بچھانے کے لئے بھی اسلام آباد اور ماسکو میں بات چیت کا عمل جاری ہے۔ روسی ساختہ گاڑیوں کی پاکستان میں درآمد پر دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےاخراجات کو قابو میں رکھنے کیلئے رواں مالی سال 2026۔27 میں کفایت شعاری کےاقدامات جاری...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
ٹورنٹو، کینیڈا، کراچی فیران ٹوریز کے شاندار گول کی بدولت اسپین دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو 1-0 شکست دیکر فیفا...