لاہور(سپیشل رپورٹر)سرما کی سرد لہر کے دوران لاہور سمیت کئی شہروں میں گیس بحران جاری، صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے، گیزر بھی بند ہو گئے۔ سکول جانیوالے بچے صبح سویرے ٹھنڈے پانی کے استعمال سے بیمارہونے لگے۔شہری بلبلا اٹھے۔متاثرہ صارفین نے کہا کہ گیس بند ہونے کی وجہ سے ناشتہ بھی تیار نہیں ہوتا، دوپہر اور رات کو کھانا پکانا بھی مشکل ہو گیا،آدھی رات کو گیس بحال ہوتی ہے صبح سویرے دوبارہ غائب ہو جاتی ہے، گیس بند ہونے کی وجہ سےبھوکے رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں، ہوٹلوں پر ایل پی جی استعمال ہورہی ہے جس سے کھانے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، ایل پی جی کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں جس وجہ سے گھروں میں لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں، حکومت فی الفور گیس لوڈ شیڈنگ ختم کرے اور گھروں میں گیس کی سپلائی بحال کی جائے۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے ترجمان نے کہا کہ گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے صارفین کو پریشانی ہے، صارفین کی شکایات نمٹانے کے لئے 500سے زائد شکایات ٹیمیں بنادی ہیں،کہیں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی۔ بعض جگہوں پر کمپریسر کی وجہ سے انفرادی شکایات ہیں جس کے لئے صارفین ہیلپ لائن نمبر پر شکایت درج کرا سکتے ہیں۔
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےاخراجات کو قابو میں رکھنے کیلئے رواں مالی سال 2026۔27 میں کفایت شعاری کےاقدامات جاری...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے انتخابی جلسوں سے خطاب...
ٹورنٹو، کینیڈا، کراچی فیران ٹوریز کے شاندار گول کی بدولت اسپین دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو 1-0 شکست دیکر فیفا...