وزیر اعظم نے سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی منظوری دیدی

26 نومبر ، 2021

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم نے سنٹرل سلیکشن بورڈ کی جانب سے مختلف سروس گرو پوں اور ایکس کیڈر کے گریڈ 19اور20 کے افسروں کو اگلے گر یڈ میں ترقی دینے کی سفارشات کی منظوری دیدی ہے،سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 28 سے30ستمبر تک چیئر مین ایف پی ایس سی کیپٹن(ر) زاہد سعید کی زیرصدارت ہواتھا،دو ماہ کے بعد بورڈ کی سفارشات منظور کی گئی ہیں، وزیر اعظم آفس کے ذ رائع نےبتایا کہ وزیر اعظم آفس نے سفارشات منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیج دی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذ رائع نے بتایا کہ پولیس سروس ، پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس اور سیکر ٹریٹ گروپ کے افسروں کی ترقی کے نو ٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جاری کریگا باقی افسروں کے نوٹیفکیشن متعلقہ وزارتیں یا محکمے جا ری کرینگے جن میں فارن سروس ، پا کستان آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ ، انفارمیشن گروپ، ان لینڈ ریونیو سروس، پا کستان کسٹم سروس ، ملٹر ی لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ ، پوسٹل سروس اور اکا نومسٹ گروپ شامل ہیں ،وزارت دفاع ، وزارت صحت ، وزارت تعلیم، وزارت داخلہ سمیت کئی وزارتوں اور انکے ذیلی اداروں کے افسروں کو بھی ترقی دی گئی ہے۔