صدر عارف علوی نے قومی احتساب (ترمیمی) بل، 2021 کی منظوری دیدی

26 نومبر ، 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب (ترمیمی) بل، 2021 کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2021 اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن (دوسری ترمیم) بل 2021 کی بھی منظوری دی ہے۔ صدر کی توثیق کے بعد تینوں بل ایکٹ بن گئے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت نے تسنیم سلطانہ اور محبوب علی دایو کی احتساب عدالت کے جج کے طور پر تعیناتی بھی کی ہے۔ تسنیم سلطانہ کراچی جبکہ محبوب علی دایو حیدر آباد احتساب عدالت کے جج ہوں گے۔