IBA کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اکبر زیدی کی مدت ملازمت میں تین ماہ کی توسیع

10 جنوری ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف الیکشن کمشنر نے آئی بی اے کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اکبر زیدی کی مدت ملازمت میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی ہے ڈاکٹر اکبر زیدی کی پہلی چار سالہ مدت 12 جنوری کو ختم ہورہی تھی۔ یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے آئی بی اے کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اکبر زیدی کی دوسری چار سالہ مدت کی مخالفت کی تھی جس پر معاملہ عدالت چلا گیا تھا-