خواجہ آصف کیخلاف مزید2 انکوائریاں شروع ، بلیک لسٹ کمپنی کو ٹھیکہ دلوانے کا الزام

26 نومبر ، 2021

لاہور (نیوزرپورٹر) نیب لاہور نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کیخلاف مزید 2انکوائریاں شروع کر دیں۔ نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور وزیر واٹر اینڈ پاور نندی پور پاور پراجیکٹ کا ٹھیکہ ایک بلیک لسٹ چینی کمپنی کو دلوایا اور کمیشن حاصل کیا اور مہنگے داموں پانی کی بجائے پیٹرول سے بجلی بنانے کی منظوری دی ۔خواجہ آصف کیخلاف جون 2020 میں شکایت موصول ہوئی۔ نیب ترجمان نے انکوائری سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ۔ خواجہ آصف سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔