چوہدری سرور غیر ملکی دورے پر روانہ ،سپیکر پرویز الٰہی نے قائم مقام گورنر کا عہدہ سنبھال لیا

26 نومبر ، 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور غیر ملکی دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ان کی جگہ سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے قائم مقام گورنر کا عہدہ سنبھال لیا ہے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور دوہفتے کے یورپی ممالک کے دورے میں اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے اور پاکستان کے سافٹ امیج اور دیگر ممالک میں اپنی لابی کی اہم شخصیات کو اعتماد میں لیں کے۔