اسلام آباد (صباح نیوز) آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے حکومت کو فنڈز جاری کرنے سے متعلق خط لکھ دیا ہے، ای وی ایم سٹوریج کیلئے حکومت کو کوہسار بلاک میں 2 فلور مختص کرنے کی تجویز ، الیکشن کمیشن 8لاکھ سے زائد الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں خریدے گا۔ الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور سے معاملہ متعلقہ حکام تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے، جب کہ ای وی ایم سٹوریج کے لئے حکومت کو کوہسار بلاک میں 2 فلور مختص کرنے کی بھی تجویز دے دی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر آئندہ عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے، اور ہمیں ان 23 ماہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق اہم اقدامات کرنے ہیں، الیکشن کمیشن کو 8 لاکھ سے زائد الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کی اسٹوریج کیلئے ویئر ہائوس درکار ہوگا، جب کہ ڈیٹا سینٹر، کنٹرول سینٹر، جدید لیب، پرنٹنگ اور ٹریننگ سیشنز کے لیے بھی عمارت درکار ہوگی، لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود پلاننگ کمیشن نے عمارت کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری نہیں کئے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ضروری انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے فنڈز میں تاخیر سے پہلے ہی وقت کاضیاع ہوچکا ہے، پلاننگ کمیشن اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں عمارت کی تعمیر کے لئے فوری فنڈز جاری کرے۔ وزارت پارلیمانی امور کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن 8لاکھ سے زائد الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں خریدے گا، جب کہ الیکشن کمیشن کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی سٹوریج کیلئے تین ایکڑ زمین درکار ہوگی۔
لاہوردفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے اضافی وقت میں 10کھلاڑیوں تک محدود رہ جانے والے سوئٹزرلینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر...
کراچی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنلز کے اختتام کے بعد کئی نئے ریکارڈز قائم ہوئے، جن میں ارجنٹائن کے کپتان...
کراچی قومی سلیکٹر اورقومی اکیڈمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مصباح الحق نے نوجوان کرکٹرز کو نظم و ضبط اور تسلسل اپنانے...
کراچی پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز سے قبل نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والےبرینڈن میک کولم کو انگلینڈ ٹیسٹ...
لاہور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آئندہ لنکا پریمئر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، جہاں...
کراچیانگلینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئینٹی سیریز میں چارصفر کی شرم ناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم عالمی نمبر ون...
کراچی 2 بیٹوں کے بعد کمسن بیٹی میں بھی ایچ آئی وی کی تصدیق، والدین پریشان ،ولیکا اسپتال میں ڈاکٹروں کی...
چناری آزاد کشمیر میں مسلسل انٹر نیٹ بندش کو 37 روز مکمل ہو گئے۔ عوام، طلبہ، کاروباری طبقوں، صحافیوں اور آن...