اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پاکستان کی ایٹمی تنصیبات اور پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے، امریکا کی جانب سے ڈیموکریٹک سمٹ پر دعوت نامہ موصول ہوا ہے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شام کی بھرپور حمایت کرتا ہےپاکستان افغانستان کی ہر ممکن امداد کر رہا ہے اور یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایف سولہ گرانے کا جھوٹا ڈرامہ رچا کر اپنے شکست خوردہ پائلٹ کو ایوارڈ دیا، بھارت اپنے جھوٹ سے دنیا کو گمراہ نہیں کرسکتا، مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ روز 3 کشمیریوں کو شہید کیا گیا، نام نہاد اور جھوٹے سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارت کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے، عالمی برادری کشمیر میں تشدد کے روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے حقوق اور امتیاز کے حوالے سے آواز اٹھاتا آیا ہے، بھارت کے اندر اور عالمی سطح پر بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے، عالمی برادری بھی اس ضرورت سے آگاہ ہے،افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی کیلئے پاکستان اور دیگر ممالک کہہ رہے ہیں کہ بحال کئے جائیں، امید ہے کہ یہ معاملہ حل کر لیا جائے گا۔
مظفرآبادچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام...
راولپنڈیپاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے شعبے میں ڈپٹی کنٹرولرز ملٹری اکائونٹس اوکاڑہ، پنو عاقل اور...
اسلام آ باد این ڈی ایم اے کا 19 تا 23 جولائی کے دوران مشرقی اور مغربی دریاؤں و ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی...
لاہور فیفا ورلڈ کپ، انگلینڈ کی 60 سال بعد ٹاپ 3میں جگہ ، فرانس کی چوتھی پوزیشن۔ تیسرے نمبر کے پلے آف میں...
اسلام آباد سہالہ،اٹک ریفائنری پائپ لائن سے تیل چوری کی بڑی کوشش ناکام، رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں...
سیالکوٹمعروف شاعر ساغر صدیقی کی 51 ویں برسی منائی گئی ۔ساغر صدیقی نے 16 سال کی عمر میں جالندھر، لدھیانہ اور...
لاہور وفاقی چیمبر کی ریجنل کمیٹی برائے فوڈ کے کنوینر شاہد عمران کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے فوڈ ایکسپورٹرز...
لاہورآل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا...