لاہور (سودی)گزشتہ روز مسلسل چوتھے دن بھی سٹاک مارکیٹ مندے کا شکار رہی۔ پونے دو سو کے قریب کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی سمیت انڈیکس اور مجموعی مالیت بھی کم ہو گئی۔ مارکیٹ میں مسلسل اور شدید مندے کے باعث 4روز میں انڈیکس 2554پوائنٹ گر چکا ہے۔ گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا جو کچھ ہی دیر بعد مندے میں تبدیل ہو گیا اور پھر اس مندے میں شدت آتی گئی اور ایک موقع پر انڈیکس 629پوائنٹ تک گر گیا۔ گزشتہ روز بھی مارکیٹ پر بیرونی فنڈز کی سیلنگ کا پریشر تھا جو پاکستانی کمپنیوں کے 30نومبر کو ایمرجنگ مارکیٹ سے نکلنے کے باعث آ رہا ہے جبکہ دیگر اثر انداز ہونے والے عناصر میں رول اوور ویک ختم ہونے میں صرف ایک دن رہ جانا، آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونے یا نہ ہو سکنے کا حتمی فیصلہ سامنے نہ آ سکنا، سعودی ڈیپازٹ بھی تعطل کا شکار ہونا، بیرونی ادائیگیوں کا دبائو، قرضوں میں اضافہ، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال، روپے کی قدر میں کمی ، آئی ایم ایف کی شرائط سے صنعتی عمل اور کاروبار متاثر ہونا شامل تھے۔بعض سرمایہ کار اور ادارے اس امید پر خریداری بھی کرتے رہے کہ 30نومبر کے بعد بیرونی سیل کم ہو سکتی ہے جس سے مارکیٹ ریکور کر سکتی ہے۔ گزشتہ روز بیرونی فنڈز کے علاوہ انشورنس کمپنیوں کی طرف سے بھی سیل کا پریشر تھا۔ کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ انڈیکس 428پوائنٹ کم ہو کر 43936پر آ گیا۔ 121کمپنیوں میں اضافہ، 185میںکمی اور 22میںاستحکام رہا۔ کاروباری حجم میں کمی سے صرف 19کروڑ 51لاکھ حصص کا کاروبار ہو سکا۔
لاہور ملت پارک پولیس نے سوا کروڑ روپے مالیت کا چیک ڈس آنر ہونے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں...
لاہور باغبانپورہ پولیس نے دوران پٹرولنگ 02 منشیات فروشوں ذوہیب اور صداقت کو منشیات بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں...
لاہورنصیر آباد کے علاقے میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کنیز فاطمہ کی ہلاکت کے واقعے میں ابتدائی طبی معائنے میں فوڈ...
لاہورلاہور میں شوہر کے بیوی پر سرعام بہمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل...
لاہورآئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز خدمات انجام دینے والے...
لاہور،چوہنگ چوہنگ کے علاقے میں جائیداد کے تنازعہ پر مخالف رشتے داروں نے اندھا دھند نے فائرنگ کرکے 34 سالہ...
لاہور داتا دربار کے علاقے سے تقریباً 55 سالہ نامعلوم شخص جبکہ سبزہ زار کے علاقے سکیم موڑ، ملتان روڈ سے تقریباً...
لاہورشہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں...