ایف بی آر تمباکو سیکٹر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عملدرآمد کرانے میں ناکام

23 جنوری ، 2024

اسلام آباد(تنویر ہاشمی)ایف بی آر تمباکو سیکٹر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر پوری طرح عملدرآمد کرانےمیں ناکام ہوگیا ہے اور ملک بھر میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی جعلی ٹیکس مہروں والے جعلی سگریٹ فروخت ہورہے ہیں جس سے نہ صرف قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے بلکہ غیر معیاری اور سستے سگریٹ کی فروخت سے سگریٹ نوشی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے حکام نے ایک بریفنگ میں کیا۔ پی ٹی سی کے سینئر بزنس ڈویلپمنٹ منیجر قاسم طارق کے مطابق ملک کے بڑے شہروں بشمول کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں اس وقت 850ملین جعلی سگریٹ فروخت ہو رہے ہیں جو 42.5ملین سے زائد ڈبیاں بنتی ہیں