پی آئی اے فجیرہ کیلئے پرواز کرنیوالی پہلی ائیرلائن بن گئی

26 نومبر ، 2021

لاہور (نیوزرپورٹر)پی آئی اے متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ کیلئے پرواز کرنے والی پہلی ائیرلائن بن گئی۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز پشاور سے 168سافر لے کرفجیرہ پہنچی۔ ائیر پورٹ پر فجیرہ کے شاہی خاندان کے افراد اور دیگر اعلی حکام نے پی آئی اے کی پرواز اور سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کا استقبال کیا پی آئی اے فجیرہ پرواز کرنے والی پہلی بین الاقوامی ائیرلائن بن گئی پی آئی اے کی پروازیں فجیرہ کے امیر کی خصوصی درخواست پر شروع کی گئیں۔ ائیرپورٹ پر روایتی استقبالی رقص کیا گیاپی آئی اے کی پروازوں کیلئے خصوصی انتظامات کے تحت 15 منٹ میں تمام مسافروں کا امیگریشن مکمل کیا جائیگا۔ پی آئی اے کے مسافروں کیلئے خصوصی بسوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے جومفت دوسرے شہروں تک رسائی دیں گی۔