کوئٹہ (آن لائن) سنی علماء کونسل بلوچستان اور پاکستان راہ حق پارٹی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 44 سے مشترکہ نامزد امیدوار مولانا محمد رمضان مینگل نے کہا ہے کہ سیدنا امیر معاویہؓفہم و تدبر کی دولت سے مالا مال تھے اعلیٰ درجہ کے سیاستدان اور بہترین مدبرانہ شخصیت کے حامل تھے آپ کی ذہانت و فراست کی تعریف خود نبی کریم ﷺ نے فرمائی اور حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمرؓکو مخاطب کرکے فرمایا کہ تم لوگ معاویہ کو اپنے مشوروں میں شامل کرلیا کرو، ان خیالات کا اظہار انہوں نے 22رجب کو امیر معاویہؓ کے یوم وفات پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا، انہوں نے کہا کہ امیر معاویہؓ نے لاکھوں مربع میل پر حکومت کی، امیر معاویہ کاتب وہی، کاتب قرآن اور اسلام کے عظیم خلیفہ تھے جنہوں نےاسلام کی بیشمار خدمت کی ہے ۔ حضور ﷺ نے ان کے لئے دعا فرمائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک میں خلفائے راشدین کے نظام کا نفاذ ہے ۔ اسلامی نظام میں تمام مسائل کا حل موجود ہیں اگر ہم دین پر عمل کرکے نظام چلائیں تو تمام مسائل ختم ہوجائیں گے۔ عوام 8 فروری کو سنی علماء کونسل اور پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد امیدواروں کے انتخابی نشان استری پر مہر لگا کر کامیاب بنائیں۔
کوئٹہ جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی پریس ریلیز میں کہاگیا کہ لیویز فورس جس کی بلوچستان کے امن و امان...
اسلام آبادچیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و ریسورسز سینیٹر محمد عبدالقادر نے بیان میں کہا ہے کہ...
کراچی پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم ”دی گلاس ورکر“ دُنیا کے سب سے بڑے کانز فلم فیسٹیول میں...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی نائب وبلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی،نائب امیرمفتی...
کوئٹہ سنی علماء کونسل بلوچستان کے صدر مولانا محمد رمضان مینگل اور عہدیداروں نے نوشکی میں سنی علماء کونسل کے...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ گیس وبجلی کی روزانہ لوڈشیڈنگ قابل مذمت ہے ،سوئی سدرن...
کوئٹہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری ضلعی سینئر...
کوئٹہ جمعیت نظریاتی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ، جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی، مولانا...