کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سنی علماء کونسل بلوچستان اور پاکستان راہ حق پارٹی کے حلقہ این اے 263 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 44 سے مشترکہ امیدوار مولانا محمد رمضان مینگل نے حلقہ پی بی 43 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار نسیم الرحمٰن ملا خیل کے حق میں پاکستان راہ حق پارٹی کے امیدوار آصف مینگل کو دستبردار کرنے کا اعلان کردیا ، اس بات کا اعلان انہوں نے پیر کو نسیم الرحمن ملاخیل ، مولانا عبدالرحیم ساجد و دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا رمضان مینگل نے کہا کہ کوئٹہ ہمارا مشترکہ شہر ہے جس کی بہتری اور لوگوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے اس کے لئے عوام آزمائے ہوئے لوگوں کی بجائے نئے لوگوں کو موقع دیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے حلقہ پی بی 43 سے نامزد امیدوار نسیم الرحمن ملا خیل نے سنی علماء کونسل بلوچستان ، پاکستان راہ حق پارٹی کے رہنماؤں مولانا محمد رمضان مینگل اور دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہان کے فصلے سے میری پوزیشن پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگئی ہے۔
نوشکی امن و امان کے قیام کے ساتھ عوام کی جان و مال کا تحفظ لیویز فورس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ان خیالات کا...
قلعہ عبداللہ قبائلی وسماجی شخصیت حاجی عصمت اللہ کاکڑ نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پشتون...
کوئٹہ آئی آئی ایل کمپنی کی جانب سے پی پی آر سی ریٹیلر ایونٹ کا انعقاد ہوا جیس کی ڈسٹری بیوٹر شیر محمد کی طرف...
زیارت ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کواس شرقی ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کواس...
ہرنائی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام پشتونخوامیپ اور پاکستان تحریک انصاف ہرنائی کی جانب سے احتجاجی...
کوئٹہڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایا نے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے...
کوہلو شیر زمان اور محمد رمضان و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنی بی بی کی طرف سے چچا زاد بھائی...
کوئٹہکیسکو نے شیخ ماندہ گر ڈ اسٹیشن میں 40MVA استعدادکار والے نئے پاور ٹرانسفارمرکی تنصیب کا کام جمعرات کی شام...