مری (نمائندہ جنگ،ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا ور نااہلی کو قدرت کا انتقام قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ مجھے نکالنے والا تاحیات نااہل ہوگیا، میں عوام کے سامنے کھڑا ہوں،مجھے نکال دیا گیا اور میری جگہ اس کو لائے جس نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا، کیا نوکری یا گھر ملا بتائیے، وہ کٹے بچے کہاں گئے؟ وہ مرغیاں، وہ انڈے کہاں گئے، کون سی یوتھ انکے ساتھ ہے، اصل یوتھ میرے ساتھ کھڑی ہے،ہمارے دور میں روٹی، گھی اور پیٹرول سب سستا تھا، پھر مجھے کیوں نکالا، اسلام آباد سے کشمیر تک ٹرین ٹریک بناناچاہتا ہوں، چیف جسٹس بننے والا جج پہلے ہی مستعفی ہوگیا، ہمارے دور میں روٹی، گھی اور پیٹرول سب سستا تھا پھر مجھے کیوں نکالا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ میں 1950 میں پیدا ہوا اور پہلی بار مری 1956 میں آیا، 1985 میں وزیراعلیٰ بنا تو سب سے پہلے پنڈی مری میٹل روڈ بنوایا، مجھے مری میں کہیں بھی لے جائیں میں آپ کو راستے بتا دوں گا۔لیگی قائد نے کہا کہ نوازشریف کو نکالنے والا تاحیات نااہل ہوچکا ہے اور نوازشریف عوام کے سامنے کھڑا ہے، جس نے مجھے نکالا تھا آج وہ خود استعفیٰ دے کر گھر چلا گیا، وہ شخص 8 ماہ بعد چیف جسٹس بننے والا تھا آج گھر جارہا ہے، مجھے تاحیات نااہل کیا گیا تھا لیکن میں آج آپ کے سامنے کھڑا ہوں،سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں روٹی، گھی اور پیٹرول سب کچھ سستا تھا تو پھر آپ نے مجھے کیوں نکالا، مجھے نکال دیا تو میری جگہ جس کو لائے وہ کہتا تھا ایک کروڑ نوکریاں دوں گا، کیا کسی کو نوکری ملی؟نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے تو نکالا مگر میری جگہ کسے لائے؟ جس نے عوام سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا۔
اسلام آباد وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر خارجہ ستانکزئی کے بے بنیاد اور من...
اسلام آ باد شہباز شریف حکومت نے 9ماہ میں قرضوں پر کتنا انحصار کیا ؟؟؟۔ ذ رائع کے مطا بق موجودہ حکومت...
اسلام آباد آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی او جی ڈی سی ایل کی اعلیٰ انتظامیہ ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کا...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے سیاسی رابطے ٹوٹ گئے، وجہ 26ویں آئینی...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ...
لاہورسابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے اپنے دور میں ضلع ڈی جی خان میں مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا...
اسلام آباد بنگلہ دیش نے اپنے سفارتخانے میں میڈیا سے معاملہ کرنےوالے سفارت کار طیب علی کو ہٹا کر انہیں ڈھاکا...
اسلام آباد سکھر الیکٹرک سلائی کمیشن کو بھاری نقصانات سے بچانے اور کرپشن سے نمٹنے کا اختیار فوج، ایف آئی اے...