یوں تو ملک بھر میں پولیس کی جانب سے مجرموں کی سرپرستی کے واقعات عام ہیں لیکن صوبہ سندھ اس معاملے میں خصوصی مقام رکھتا ہے۔ پولیس اہلکاروں اور افسروں کے سنگین جرائم میں ملوث ہونے کی خبریں یہاں آئے دن ذرائع ابلاغ کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کراچی اور اندرون سندھ گٹکا ماوا مافیا اور دیگرجرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کے الزام میں 56 پولیس افسروں اور اہلکاروں کو برطرفی، جبری ریٹائرمنٹ اور دیگر نوعیت کی سزائیں دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے اعلیٰ افسروں نے کراچی اور اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے 56 افسروں اور اہلکاروں کے خلاف اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں ان پر مختلف نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اور تھانے داروں اور سپاہیوں سمیت کئی افسروں اور اہلکاروں کو ملازمت سے برطرفی، جبری ریٹائرمنٹ اور دیگر نوعیت کی سزائیں بھی دی گئی ہیں۔ تاہم پولیس اور مجرموں کے گٹھ جوڑ کی یہ صورت حال ایسی وقتی کارروائیوں سے درست ہونے والی نہیں۔پچھلے ایک سال ہی کا جائزہ لیا جائے تو ایسے متعدد واقعات سامنے آتے ہیں ۔ حتیٰ کہ اغواء برائے تاوان تک کے کیسوں میں پولیس افسر اور اہلکار ملوث رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جرائم میں ملوث ہونے کا یہ مسئلہ نیا نہیں ‘ فروری 2013ء میں سپریم کورٹ میں کراچی بدامنی مقدمے کی سماعت کے دوران سندھ ہائی کورٹ کی ایم آئی ٹی برانچ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سندھ پولیس میں ایس پی سے چھوٹے رینک تک چار سو پولیس اہلکار قتل سمیت مختلف سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔یہ رپورٹ بی بی سی کی ویب سائٹ پر آج بھی موجودہے۔ یہ پولیس شہریوں کیلئے تحفظ کے بجائے خوف کی علامت ہے۔لہٰذا پولیس کے نظام میں ترقی یافتہ ملکوں کی طرح شفافیت ، اور احتساب پر مبنی بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں اور انہیں ملک گیر پیمانے پر عمل میں لایا جانا ضروری ہے۔
آیت اللہ علی خامنائیؒ کی اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ قربانی وہ رنگ لائی جس نے دنیا کے باطل نظاموں کا دھڑن تختہ کر...
دنیا اس وقت ایک ایسے نازک دور سے گزر رہی ہے جہاں طاقت، مفادات اور تصادم کی سیاست عالمی امن کو مسلسل خطرات سے...
ہم اس امید کے ساتھ آغاز کرتے ہیں کہ دنیا بھر میں جاری تباہی اور افراتفری کا یہ سلسلہ رُک سکے اور حالیہ عارضی...
آج کل ہر خبر امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان ہونے والی شدید جنگ کے گرد گھوم رہی ہے۔ اخبارات، ٹی وی ٹاک...
جنگ کے بعد لرزشِ بعدی کا سامنااور امن کی راہوں پر چلتے ہوئے منزل تک پہنچنے کیلئے صرف سرکاری بیانیوں یا رسمی...
دنیا ایک ایسے لمحے سے گزری ہے جسے تاریخ شاید ایک ’’خاموش موڑ‘‘ کے طور پر یاد رکھے۔وہ لمحہ جب کرۂ ارض تیسری...
انگریزی کی ایک کہاوت ہے کہ blessing in disguise۔ اسی طرح ہم مسلمانوں تک یہ بات عربی زبان سے پہنچی کہ جب ربِ ذوالجلال کسی...
پولیس ایک ایسا ادارہ ہے کہ جس سے عوام عموماً شاکی ہی رہتے ہیں لیکن اس ادارے میں اچھے اور باصلاحیت افراد اور...