خوشاب، امیدوار ہارون بندیال کے قافلے کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

06 فروری ، 2024

خوشاب ،قائدآباد(نمائندہ جنگ، نامہ نگار ) حلقہ این اے 88خوشاب سے آزاد امیدوار ملک ہارون بندیال کی انتخابی مہم کے قافلے کو حادثہ ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے ، نور پور تھل روڈ پر ڈیرہ چنا والا کے قریب تیز رفتار ڈالا سامنے سے آنے والے ڈمپر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ڈالے میں سوار 3 افراد فتح شیر ساکن شادیہ، غلام عباس ساکن بندیال ،صابر حسین ساکن نور پور تھل جان بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شیر عباس اور عمران شدید زخمی ہو ئے،اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد منتقل کردیا ،جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔