سندھ میں 4110 امیدوار میدان میں

06 فروری ، 2024

کراچی(جمشیدبخاری)سندھ میں صوبائی اسمبلی کی 130 اور قومی اسمبلی کی 61 نشستوں کے لیے 47 جماعتوں اور آزادامیدواروں 4110امیدوار میدان میں ہیںا ن میں سے پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی کی 60نشستوں پر سب سے زیادہ امیدوار کھڑے کئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر تحریک لبیک نے52 ، جماعت اسلامی نے 50 ، متحدہ قومی موومنٹ نے46، جی ڈی اے30، مسلم لیگ نواز 28 مرکزی مسلم لیگ نے 25،پاکستان راہ حق پارٹی نے 20،جے یو آئی ف نے 20،عوامی نیشنل پارٹی نے12، استحکام پاکستان پارٹی نے 12، پاکستان کنزرویٹوپارٹی نے 9 ، پاکستان مسلم الائنس 8، جے یو پی نورانی، مہاجرقومی موومنٹ نے 7,7،پختونخواملی عوامی پارٹی، سلیمان خیل قبائل موومنٹ نے 6,6، پاکستان پیپلزپارٹی شہیدبھٹو4، مجلس وحدت مسلمین نے 3،خادمان سندھ نے2 ، مسلم لیگ ق نے 2، پاکستانی عوامی تحریک 2، پشتون نیشنل عوامی پارٹی3، پاک ڈیفنس قومی موومنٹ 3، جے یو آئی س2 ، پاکستان مسلم لیگ ضیا الحق نے ,2 ، ہزارہ قومی موومنٹ نے 1جبکہ 740آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔اس طرح سے قومی اسمبلی کے لیے 1077 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی 130 نشستوں پر پیپلزپارٹی 130، ٹی ایل پی 114، جماعت اسلامی 98، ایم کیو ایم90،جی ڈی اے 177، مسلم لیگ نواز50، مرکزی مسلم لیگ 68،پاکستان راہ حق پارٹی 50، جمعیت علمائے اسلام ف 51، اے این پی اور آئی پی پی 28,28 ، پاکستان مسلم الائنس8، پاکستان کنزرویٹوپارٹی 4، جے یو پی نورانی6، مہاجرقومی موومنٹ15، پختونخواملی عوامی پارٹی 5، سلیمان خیل قبائل موومنٹ 12، پاکستان پیپلزپارٹی شہیدبھٹو16، مجلس وحدت مسلمین4،خادمین سندھ 9،پاکستان مسلم لیگ ق 4، پاکستان عوامی تحریک4، پختوانخوملی 2، پاکستان مسلم لیگ ضیا الحق1، ہزارہ قومی موومنٹ7، آزاد امیدوار 2004میدان میں ہیں۔