پنوعا قل (نا مہ نگار)جمعیت علمائے اسلا م کی بھرپور الیکشن مہم، این اے اور پی ایس کے امیدواروں کا اتحادیوں کے ساتھ عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ تیز ، مختلف علاقوں میں دن رات دورے اور کارنر میٹنگز، مخالفین کو عوام کے ووٹ کی طاقت سے منہ توڑ جواب دینے کا عزم۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے حلقہ این اے201پر نامزد امیدوار مولانا محمد صالح انڈھڑ، حلقہ پی ایس 22سردار مبین خان بلو نے اپنے اتحادیوں کے ہمراہ الیکشن مہم کے سلسلے میں عوامی رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، اس سلسلے میں پنوعا قل کے مختلف علاقوں ہنگورو، سلطان پور، چونگھا، کوٹ بلو، بھیلار، بائجی شریف سمیت دیگر علاقوں میں دن رات انتخابی مہم کے دوران انہوں نے کہا کہ8فروری کا دن عوام کا دن ثابت ہوگا اور اس دن عوام کتاب پر مہر لگا کر مخالفین کی نیندیں حرام کر دیں گے،کئی دہائیوں سے اقتدار کا مزہ لوٹنے والوں کے احتساب کا دن آچکا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ ملک اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے جمعیت علمائے اسلام صرف اپنی مظلوم عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کیلئے کھڑی ہے اہل علاقہ کی جانب سے امیدواروں کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اور کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔
کراچی جیوکے پروگرام’’ رپورٹ کارڈ ‘‘میں میزبان علینہ فاروق کے پوچھے گئے سوال وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو...
اسلام آباد 190ملین پائونڈ کیس، عمران اور بشری کی سزا کیخلاف اپیل دوبارہ دائر،موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے...
اسلام آباد ایک نئی پیشرفت میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر...
اسلام آباد موجودہ پاکستانی حکومت ملک کے جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے اور اس کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے...
کراچی جامعات سے متعلق متنازع ترمیمی بل کیخلاف اساتذہ نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا جسکے باعث پولیس کی...
کراچی چیف منسٹر کی انسپکشن ٹیمکی جانب سے جمع کرائی گئی انکوائری رپورٹ کے نتائج کی روشنی میں، سندھ حکومت نے سب...
کراچی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسلنے اساتذہ کی کمی کے پیش نظر 3 سے 5 سال کے لیے نئے میڈیکل / ڈینٹل کالجوں اور...
کراچی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر ایم ڈی کیٹ کے طلباء نے والدین کے ساتھ سینئررہنماء شبیر...