علاج کی سہولت چھیننے والے ووٹ کے حقدار نہیں ہیں، ممتاز جکھرانی

06 فروری ، 2024

جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد کی اے ڈی سی کالونی میں آزاد امیدواروں کے حق میں جلسہ،چارپائی پر مہرلگانے کا عزم،علا ج کی سہولت چھیننے والوں کے بنگلے کے ملازمین بھی جمس اسپتال سے تنخواہ لیتے ہیں، یہ سیکیورٹی،دوائیں اور دیگر ٹھیکے بھی انکے پاس ہیں، یہ ووٹ کے حقدار نہیں ممتاز جکھرانی اور دیگر کا دھواں دار خطاب ،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے اے ڈی سی کالونی میں خارانی برادری کی جانب سے آزاد امیدواروں کی حمایت میں شاندا ر جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں محمد میاں سومرو،سردار عبدالرزاق کھوسو،ممتاز جکھرانی،ذیشان پہنور اور دیگر نے شرکت کی جلسے میں شریک پرجوش شرکاء نے چارپائی کو ووٹ دیکر کامیا ب کرانے کا عزم کیا ممتاز جکھرانی نے دہواں دارخطا ب کرتے ہوئے کہا کہ اعجازجکھرانی نے 20سال سے جیکب آباد کو ہائی جیک کیا ہوا ہے، وہ بتائیں انہوں نے عوام کی بھلائی کے لئے کیا کیا ہے، کوئی ایک سڑک بھی اچھی نہیں، شہر کو موہن جو دڑو بنا دیا ہے ،ہم انہیں موہن جو دڑو بنائیں گے،8فروری کو انکا بوریا بستر گول کر دیا جائے گا،سول اور جمس تباہ ہیں ،علاج کی سہولت چھیننے والے کس منہ سے آپ سے ووٹ مانگ رہے ہیں،انکے بنگلوں کے ملازم بھی جمس سے تنخواہ لیتے ہیں سیکیورٹی،دوائیں سمیت جمس کے تمام ٹھیکے انکے پاس ہیں اور جمس میں مریضوں کو دوا تک نہیں ملتی، یہی جمس کے رکن بھی ہیں، عوام ان کو پہچان لیں، یہ 20سال میں کچھ نہ کرسکے، اب کیا کریں گے چارپائی کو وٹ دیکر انکے تابوٹ میں آخری کیل ٹھوکیں اور ٹھیکیدار کو بھگائیں۔