ہمیں را کا ایجنٹ کہنے والوں نے پاکستان مخالف خطوط لکھے، حیدر عباس رضوی

06 فروری ، 2024

میرپورخاص(نامہ نگار)ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کےچئیرمین نے ایم کیو ایم پر را کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا ہے، بلاول بھٹو زرداری کے بیان سے بہتافسوس ہواہے، انہیںسنجیدہ رویہ اختیار کرنا چاہیے ،کیونکہ وہ اببڑے ہورہے ہیں، طیارہ آپ نے ہائی جیک کیا،فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، ہمیں را کا ایجنٹ کہنے والوں نے پاکستان مخالف خطوط لکھے، تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے وقت بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم سے معاہدہ کیا تھا تب آپ کو نظر نہیں آیا تھا ایم کیو ایم را کی ایجنٹ ہے ، آج پیپلز پارٹی ہماری وفاداری پر سوالات اٹھارہی ہے ، ان خیالات کااظہارگزشتہ رات مہاجر کالونی گراونڈ میرپورخاص میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر پی ایس 45 کے آزاد امیدوار عدنان میو ایڈوکیٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ڈاکٹر ظفر کمالی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ آپکے کارنامے بتانے کے لیے ہمارے پاس بہت کچھ ہے.22 ہزار ارب روپے سندھ حکومت کو وفاق سے ملے ،اس 22 ہزار ارب کا حساب دیں کہ انکا کیا کیا،پہلے ایک موہن جو دڑو تھا، اب پورا سندھ موہن جو دڑو بنا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ کی ساری گندم یا تو چوہے کھا گئے یا سرکاری گوداموں میں برباد ہوگئی، وہ چوہے اور کوئی نہیں سابق صوبائی وزیرہے، جس کی کرپشن کا پورا سندھ گواہ ہے جلسہ سےڈاکٹر ظفر احمد کمالی، ضلعی انچارج خالد تبسم اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص کےعوام نے آج ہی 8فروری کافیصلہ سنادیا۔