اے این پی کے امیدوار ایم کیو ایم حیدرآباد کے امیدواروں کے حق میں دستبردار

06 فروری ، 2024

کراچی )اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے امیدواروں کے حق میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اپنے امیدواروں کو دستبردار کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی نے حیدرآباد کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس کی صدارت اے این پی حیدرآباد کے ضلعی صدر جاوید خان نے کی۔ جب کہ اجلاس میں اے این پی کے دیگر ذمے داروں اور ایم کیو ایم کے نامزد حق پرست امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 219 عبد العلیم خانزادہ اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار برائے پی ایس 62 صابر حسین قائم خانی نے بھی شرکت کی۔