لاہور(ایجنسیاں/جنگ نیوز)عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی دوسری بیٹھک ‘شہبازشریف کی قیادت میں ن لیگ کے وفد کی بلاول ہاؤس لاہور میں آصف زرداری اوربلاول بھٹوسے باضابطہ ملاقات ‘صورتحال پر مشاورت اور تجاویز پر تبادلہ خیال ‘سیاسی تعاون پر اتفاق ‘دونوں جماعتوں کے قائدین نے ملک کو سیاسی عدم استحکام سے بچانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا‘مایوس نہیں کریں گےجبکہ پیپلزپارٹی نے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا جس میں ن لیگ کی پیشکش پر غور اور آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیاجائےگا۔تفصیلات کے مطابق حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی دوسری ملاقات ہوئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے وفد نے شہباز شریف کی قیادت میں بلاول ہاؤس لاہور میں آصف زرداری اوربلاول بھٹوسے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی‘ قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کیلئے سیاسی تعاون پر اتفاق کیا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین نے اصولی اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔پی پی قیادت نے لیگی قائدین کو بتایاکہ مسلم لیگ ن کی تجاویز سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں رکھیں گے۔ ادھر ترجمان کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آصف زرداری اوربلاول بھٹو کی مشترکہ صدارت میں آج زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ترجمان کے مطابق مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں سے رابطوں کا جائزہ لیا جائے گا اور حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
سوات شدید برفباری کے پیش نظروادی کاغان کے سیاحتی مقام ناران اور اس سے آگے سڑک کو بند کردیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر...
اسلا م آباد سفری پابندیوں کے باعث پی آئی اے اور ایوی ایشن کو تقریبا 450 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا...
اسلام آباد سردی میں مزید اضافےکےساتھ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ کردیا گیا،فی کلو قیمت254 روپے30...
پشاورجنوبی وزیرستان لوئر میں تین روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی کے علاقہ...
راولپنڈی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے مشعال یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ان کو...
پشاور ضلع کرم میں کشیدگی کے باعث پارا چنار میں پھنسے جوڈیشل افسران اور عملہ کو دس دن گزرنے کے بعد بھی ریسکیو...
اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرانے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار 139 کارکنوں...
اسلام آباد ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وفاقی...