بلوچستان سے پہلی بار کسی مرکزی جماعت کے صدر اور جنرل سیکرٹری قومی اسمبلی کے ارکان منتخب

12 فروری ، 2024

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان سے پہلی بار کسی مرکزی جماعت کے صدر اور جنرل سیکرٹری قومی اسمبلی کے ارکان منتخب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق 8فروری کے انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن پشین جبکہ مرکزیجنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری قلات سے ارکان قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ۔صوبے سے پہلی بار کسی مرکزی سطح کی سیاسی جماعت کے صدر اور جنرل سیکرٹری کو ایک ساتھ بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔