ملک میں ہمیشہ عسکریت اکثریت پر حاوی رہی ہے‘اخترمینگل

12 فروری ، 2024

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ 3 دن بعد میرا این اے 261 کا نتیجہ تبدیل کردیا گیا ہے بلوچستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر میڈیا ہمیشہ کی طرح خاموش ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ‏کہاوت ہے کہ جب خدا مہربان تو بندر بھی پہلوان اور اس ملک کی ریت رہی ہے کہ عسکریت ہمیشہ اکثریت پہ حاوی رہی ہے۔