عوامی مینڈیٹ مافیا کے حوالے کرنے نہیں دینگے‘ ڈاکٹرمالک

12 فروری ، 2024

تربت(نامہ نگار)نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالمالک کی سربراہی میں اتوار کو دوسرے دن بھی تربت میں احتجاج جاری رہا ہزاروں شرکاء جن میں خواتین بھی شامل تھیں نے ڈی آر او آفس کے سامنے دھرنا دیااس موقع پر جان بلیدی، میر حمل اور لالا رشید دشتی بھی موجودتھے ڈاکٹرعبدالمالک نے اعلان کیا کہ انتخابی نتائج کی تبدیلی اور پارٹی رہنماؤں کو زبردستی ہرانے کے خلاف کل تربت میں ہڑتال، شہید فدا چوک پر دھرنا اور منگل کو ایم ایٹ شاہراہ پر دھرنا دیاجائے گا تمام کارکن صبح شہید فدا چوک پر پہنچنے اور دکانداروں سے ہڑتال کامیاب بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ نیشنل پارٹی کسی صورت اپنے آئینی حقوق سے دست بردار نہیں ہوگی جو مینڈیٹ عوام نے ہمیں دیا ہے اسے مافیا کے حوالے کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے تربت جیسے سیاسی علاقے میں مافیا کو سیاسی قوتوں کے خلاف منظم کرنے اور ملک شاہ جیسے شخص کو جسے یہاں کوئی پہچانتا تک نہیں اسے قومی اسمبلی کی سیٹ دے کر عوام کا نمائندہ بنانا سیاسی جمہوری عمل کے خلاف ایک سازش ہے جان بلیدی نے کہا کہ ایک عسکری ادارہ کے افسر نے ساز باز کرکے مافیا کے ساتھ مل کر عوامی رائے پر ڈاکہ ڈالا ایک افسر نے کل رات فون کرکے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی مگر نیشنل پارٹی کسی دباؤ اور دھمکی میں آنے کی بجائے عوام کی رائے کے احترام کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار رہے گی قومی اسمبلی پر جہاں نواب خیر بخش مری، نواب اکبر بگٹی، باچا خان، میر غوث بخش بزنجو اور میر حاصل خان جیسے سیاسی اکابر موجود رہے اور مظلوم عوام کی نمائندگی کی اب وہاں ڈرگ ڈیلر اور مافیا کے لوگ مسلط کیے جارہے ہیں کتنے افسوس کی بات ہے کہ ڈاکٹر مالک جیسے سیاسی رہبر کی جگہ اب ملک شاہ مکران کی نمائندگی کرے گا یہ عمل جمہوری سیاسی کلچر کےلیے شرم ناک ہے شرکاء سے بی ایس او پجار کے چیئرمین بوھیر صالح، نادر قدوس، مشکور انور، حلیم بلوچ، مبارک بلوچ، گھرام اسلم، نوید تاج، احسان درازئی و دیگر نےبھی خطاب کیا۔